Sunan Abi Dawood Hadith 3291 (سنن أبي داود)

[3291]صحیح

انظر الحدیث السابق (3290)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ،قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ،عَنْ يُونُسَ،عَنِ ابْنِ شِہَابٍ بِمَعْنَاہُ وَإِسْنَادِہِ.قَالَ أَبو دَاود: سَمِعْت أَحْمَدَ يَقُولُ: قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ يَعْنِي فِي ہَذَا الْحَدِيثِ حَدَّثَ أَبُو سَلَمَةَ فَدَلَّ ذَلِكَ عَلَی أَنَّ الزُّہْرِيَّ لَمْ يَسْمَعْہُ مِنْ أَبِي سَلَمَةَ.وقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَتَصْدِيقُ ذَلِك مَا حَدَّثَنَا أَيُّوبُ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ.قَالَ أَبو دَاود: سَمِعْت أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ يَقُولُ أَفْسَدُوا عَلَيْنَا ہَذَا الْحَدِيثَ قِيلَ لَہُ وَصَحَّ إِفْسَادُہُ عِنْدَكَ وَہَلْ رَوَاہُ غَيْرُ ابْنِ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ أَيُّوبُ كَانَ أَمْثَلَ مِنْہُ يَعْنِي أَيُّوبَ بْنَ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ وَقَدْ رَوَاہُ أَيُّوبُ.

ابن وہب نے بواسطہ یونس ‘ ابن شہاب زہری سے مذکورہ بالا سند سے اسی کے ہم معنی روایت کیا ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے احمد بن شبویہ سے سنا ‘ وہ کہتے تھے کہ ابن مبارک نے اس حدیث میں کہا ہے: ((حدث أبو سلمۃ)) ’’یعنی ابوسلمہ نے حدیث بیان کی‘‘ یہ اسلوب بیان دلیل ہے کہ زہری نے اسے ابوسلمہ سے براہ راست نہیں سنا ہے۔اور احمد بن محمد (احمد بن محمد مروزی) نے کہا: اس کی دلیل وہ روایت ہے جو ہمیں ایوب بن سلیمان نے بیان کی ہے۔(درج ذیل روایت 3292 میں اس کی سند آ رہی ہے اور اس میں ابن شہاب زہری اور ابوسلمہ کے مابین دو واسطے ہیں جو اس سند میں نہیں ہیں۔) امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے سنا ‘ وہ کہتے تھے کہ لوگوں نے ہم پر یہ حدیث خلط کر دی ہے۔ان سے کہا گیا: کیا اس کا فساد آپ کے نزدیک ثابت ہے؟ اور کیا ابوبکر بن ابی اویس کے علاوہ کسی اور نے بھی اسے روایت کیا ہے؟ انہوں نے کہا: ایوب بن سلیمان بن بلال اس (ابوبکر بن ابی اویس) سے بہتر تھا اور ایوب نے اسے روایت کیا ہے۔