Sunan Abi Dawood Hadith 3292 (سنن أبي داود)
[3292]صحیح
و للحدیث شواھد منھا الحدیث السابق (3290) مشکوۃ المصابیح (3435، 3441)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي أُوَيْسٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ عَنْ ابْنِ أَبِي عَتيِقٍ وَمُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ أَنَّ يَحْيَی بْنَ أَبِي كَثِيرٍ أَخْبَرَہُ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ وَكَفَّارَتُہُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ إِنَّمَا الْحَدِيثُ حَدِيثُ عَلِيِّ بْنِ الْمُبَارَكِ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَرَادَ أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ أَرْقَمَ وَہِمَ فِيہِ وَحَمَلَہُ عَنْہُ الزُّہْرِيُّ وَأَرْسَلَہُ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَحِمَہَا اللہُ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَی بَقِيَّةُ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ يَحْيَی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الزُّبَيْرِ بِإِسْنَادِ عَلِيِّ بْنِ الْمُبَارَكِ مِثْلَہُ
احمد بن محمد مروزی نے بیان کیا کہ ہم سے ایوب بن سلیمان نے بیان کیا ابوبکر بن ابی اویس سے ‘ انہوں نے سلیمان بن بلال سے ‘ انہوں نے ابن ابی عتیق اور موسیٰ بن عقبہ سے ‘ (دونوں نے) ابن شہاب زہری سے ‘ انہوں نے سلیمان بن ارقم سے روایت کیا ہے کہ یحییٰ بن ابی کثیر نے ان کو خبر دی ابوسلمہ سے ‘ انہوں نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’معصیت میں کوئی نذر نہیں اور اس کا کفارہ قسم والا ہے۔‘‘ احمد بن محمد مروزی نے کہا: اصل میں حدیث کی سند یوں ہے ‘ علی بن مبارک ‘ یحییٰ بن ابی کثیر سے ‘ وہ محمد بن زبیر سے ‘ وہ اپنے والد سے ‘ وہ عمران بن حصین سے ‘ وہ نبی کریم ﷺ سے۔مروزی کا مقصد یہ ہے کہ سلیمان بن ارقم کو اس میں وہم ہوا ہے۔زہری نے اس سے روایت کرتے ہوئے (دو واسطے چھوڑ دیے اور) اسے ابوسلمہ سے ‘ انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرسل کر دیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ بقیہ نے اوزاعی سے ‘ انہوں نے یحییٰ سے ‘ انہوں نے محمد بن زبیر سے علی بن مبارک کی سند سے اسی کے مثل بیان کیا۔