Sunan Abi Dawood Hadith 3297 (سنن أبي داود)
[3297]حسن
قتادۃ تابعہ مطر الوراق عند ابن طھمان في مشیختہ (29 وسندہ حسن)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،حَدَّثَنَا ہِشَامٌ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ لَمَّا بَلَغَہُ أَنَّ أُخْتَ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ مَاشِيَةً, قَالَ: إِنَّ اللہَ لَغَنِيٌّ عَنْ نَذْرِہَا،مُرْہَا فَلْتَرْكَبْ.قَالَ أَبو دَاود: رَوَاہُ سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ نَحْوَہُ وَخَالِدٌ،عَنْ عِكْرِمَةَ،عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَہُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کو جب یہ بات پہنچی کہ عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی بہن نے پیدل حج کرنے کی نذر مانی ہے ‘ تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’بلاشبہ اﷲ تعالیٰ اس کی نذر سے بے پروا ہے ‘ اسے حکم دو کہ سوار ہو جائے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اے سعید بن ابی عروبہ نے اسی کی مانند روایت کیا ہے ‘ نیز خالد نے بھی بواسطہ عکرمہ نبی کریم ﷺ سے اسی کی مانند بیان کیا ہے۔