Sunan Abi Dawood Hadith 3298 (سنن أبي داود)

[3298]حسن

قتادۃ تابعہ مطر الوراق عند ابن طھمان في مشیختہ (29 وسندہ حسن)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی،حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ،عَنْ سَعِيدٍ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّ أُخْتَ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ بِمَعْنَی ہِشَامٍ وَلَمْ يَذْكُرِ الْہَدْيَ وَقَالَ فِيہِ: مُرْ أُخْتَكَ فَلْتَرْكَبْ.قَالَ أَبو دَاود: رَوَاہُ خَالِدٌ،عَنْ عِكْرِمَةَ بِمَعْنَی ہِشَامٍ.

جناب عکرمہ رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی بہن (نے نذر مانی) جیسے کہ ہشام نے روایت کیا۔مگر اس میں قربانی کا ذکر نہیں بلکہ یہ ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’اپنی بہن کو حکم دو کہ وہ سوار ہو جائے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسے خالد نے عکرمہ سے روایت کیا اور ہشام کی روایت کے ہم معنی بیان کیا۔