Sunan Abi Dawood Hadith 3299 (سنن أبي داود)

[3299]صحیح

صحیح بخاری (1866) صحیح مسلم (1644)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ أَنَّ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ أَخْبَرَہُ أَنَّ أَبَا الْخَيْرِ حَدَّثَہُ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُہَنِيِّ قَالَ نَذَرَتْ أُخْتِي أَنْ تَمْشِيَ إِلَی بَيْتِ اللہِ فَأَمَرَتْنِي أَنْ أَسْتَفْتِيَ لَہَا رَسُولَ اللہِ ﷺ فَاسْتَفْتَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ فَقَالَ لِتَمْشِ وَلْتَرْكَبْ

سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ کہتے ہیں کہ میری بہن نے نذر مان لی کہ بیت اللہ کو پیدل جائے گی۔پھر اس نے مجھ سے کہا کہ اس کے بارے میں نبی کریم ﷺ سے دریافت کروں۔چنانچہ میں نے نبی کریم ﷺ سے معلوم کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’اسے چاہیئے کہ پیدل چلے اور سوار بھی ہو لے۔‘‘