Sunan Abi Dawood Hadith 3300 (سنن أبي داود)
[3300]صحیح
صحیح بخاری (6704)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا وُہَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بَيْنَمَا النَّبِيُّ ﷺ يَخْطُبُ إِذَا ہُوَ بِرَجُلٍ قَائِمٍ فِي الشَّمْسِ فَسَأَلَ عَنْہُ قَالُوا ہَذَا أَبُو إِسْرَائِيلَ نَذَرَ أَنْ يَقُومَ وَلَا يَقْعُدَ وَلَا يَسْتَظِلَّ وَلَا يَتَكَلَّمَ وَيَصُومَ قَالَ مُرُوہُ فَلْيَتَكَلَّمْ وَلْيَسْتَظِلَّ وَلْيَقْعُدْ وَلْيُتِمَّ صَوْمَہُ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔آپ ﷺ نے دیکھا کہ ایک آدمی دھوپ میں کھڑا ہے۔آپ ﷺ نے اس کے متعلق دریافت کیا ‘ تو لوگوں نے کہا: یہ ابواسرائیل ہے۔اس نے نذر مانی ہے کہ کھڑا ہی رہے گا ‘ بیٹھے گا نہیں ‘ نہ سایہ حاصل کرے گا اور نہ بات چیت کرے گا اور روزہ رکھے گا۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اسے کہو کہ بات چیت کرے ‘ سایہ حاصل کرے اور بیٹھ جائے اور اپنا روزہ پورا کرے۔‘‘