Sunan Abi Dawood Hadith 3301 (سنن أبي داود)

[3301]صحیح

صحیح بخاری (6701) صحیح مسلم (1642)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ رَأَی رَجُلًا يُہَادَی بَيْنَ ابْنَيْہِ فَسَأَلَ عَنْہُ فَقَالُوا نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ فَقَالَ إِنَّ اللہَ لَغَنِيٌّ عَنْ تَعْذِيبِ ہَذَا نَفْسَہُ وَأَمَرَہُ أَنْ يَرْكَبَ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاہُ عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَہُ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ اپنے دو بیٹوں کے درمیان ان کے سہارے (مشقت) سے چل رہا ہے۔آپ ﷺ نے اس کے متعلق دریافت کیا تو لوگوں نے کہا کہ اس نے پیدل چلنے کی نذر مانی ہے۔تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’بلاشبہ اللہ تعالیٰ اس کے اپنے آپ کو عذاب دینے سے بے پروا ہے۔‘‘ اور اسے حکم دیا کہ ’’سوار ہو جائے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس روایت کو عمرو بن ابی عمرو نے بواسطہ اعرج ‘ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اس کی مانند روایت کیا ہے۔