Sunan Abi Dawood Hadith 3302 (سنن أبي داود)

[3302]صحیح

صحیح بخاری (1620)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سَلَيْمَانُ الْأَحْوَلُ أَنَّ طَاوُسًا أَخْبَرَہُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ مَرَّ وَہُوَ يَطُوفُ بِالْكَعْبَةِ بِإِنْسَانٍ يَقُودُہُ بِخِزَامَةٍ فِي أَنْفِہِ فَقَطَعَہَا النَّبِيُّ ﷺ بِيَدِہِ وَأَمَرَہُ أَنْ يَقُودَہُ بِيَدِہِ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔آپ ﷺ ایک آدمی کے پاس سے گزرے کہ دوسرا اسے نکیل ڈال کر لیے جا رہا تھا تو نبی کریم ﷺ نے اس کی نکیل کو اپنے ہاتھ سے توڑ ڈالا اور اسے حکم دیا کہ اس کا ہاتھ پکڑ کر چلے۔