Sunan Abi Dawood Hadith 3303 (سنن أبي داود)

[3303]حسن

تقدم (3296) وھو في جزء میشخۃ إبراھیم بن طھمان (29)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللہِ السُّلَمِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاہِيمُ يَعْنِي ابْنَ طَہْمَانَ عَنْ مَطَرٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أُخْتَ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ مَاشِيَةً وَأَنَّہَا لَا تُطِيقُ ذَلِكَ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ إِنَّ اللہَ لَغَنِيٌّ عَنْ مَشْيِ أُخْتِكَ فَلْتَرْكَبْ وَلْتُہْدِ بَدَنَةً

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی بہن نے نذر مانی کہ پیدل حج کرے گی ‘ اور اس میں اس کی ہمت نہیں تھی۔تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’بلاشبہ اللہ عزوجل تیری بہن کے پیدل چلنے سے بے پروا ہے ‘ اسے چاہیئے کہ سوار ہو اور ایک اونٹنی قربانی دے۔‘‘

قال معاذ علی زئی: قتادۃ تابعہ مطر الوراق عند ابن طھمان في مشیختہ (29 وسندہ حسن)