Sunan Abi Dawood Hadith 3304 (سنن أبي داود)

[3304]حسن

رواہ ابن طھمان في مشیختہ (29 وسندہ حسن)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ ہِشَامٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُہَنِيِّ أَنَّہُ قَالَ لِلنَّبِيِّ ﷺ إِنَّ أُخْتِي نَذَرَتْ أَنْ تَمْشِيَ إِلَی الْبَيْتِ فَقَالَ إِنَّ اللہَ لَا يَصْنَعُ بِمَشْيِ أُخْتِكَ إِلَی الْبَيْتِ شَيْئًا

جناب عکرمہ سے منقول ہے کہ سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے کہا: بیشک میری بہن نے نذر مانی ہے کہ بیت اللہ کی طرف پیدل چلے گی۔تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’بلاشبہ اللہ تعالیٰ تیری بہن کے بیت اللہ کی طرف پیدل چلنے سے کچھ نہیں کرے گا۔‘‘ (اللہ کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا)۔