Sunan Abi Dawood Hadith 3305 (سنن أبي داود)

[3305]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (3440)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،أَخْبَرَنَا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ،عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،أَنَّ رَجُلًا قَامَ يَوْمَ الْفَتْحِ،فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ! إِنِّي نَذَرْتُ لِلَّہِ: إِنْ فَتَحَ اللہُ عَلَيْكَ مَكَّةَ, أَنْ أُصَلِّيَ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ رَكْعَتَيْنِ! قَالَ: صَلِّ ہَاہُنَا،ثُمَّ أَعَادَ عَلَيْہِ فَقَالَ: صَلِّ ہَاہُنَا ثُمَّ أَعَادَ عَلَيْہِ،فَقَالَ: شَأْنُكَ إِذَنْ.قَالَ أَبو دَاود: رُوِيَ نَحْوُہُ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ فتح مکہ والے دن ایک آدمی کھڑا ہوا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! میں نے اللہ کے لیے نذر مانی ہے کہ اگر اللہ نے آپ کو مکہ فتح کرا دیا تو میں بیت المقدس میں دو رکعت نماز پڑھوں گا۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہیں (بیت اللہ الحرام میں) پڑھ لو۔‘‘ اس نے اپنی بات دہرائی تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہیں پڑھ لو۔‘‘ اس نے اپنی بات سہ بار دہرائی تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’تب تیری مرضی ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ سے بھی نبی کریم ﷺ سے اس کے مثل مروی ہے۔