Sunan Abi Dawood Hadith 3306 (سنن أبي داود)

[3306] إسنادہ ضعیف

یوسف بن الحکم مستور،لم یوثقہ غیر ابن حبان و فی التحریر (7859): ’’مجہول الحال‘‘

انوار الصحیفہ ص 120

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ،حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ح،وحَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الْعَنْبَرِيُّ الْمَعْنَی،حَدَّثَنَا رَوْحٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ،أَخْبَرَنِي يُوسُفُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّہُ سَمِعَ حَفْصَ بْنَ عُمَرَ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَعَمْرًو وَقَالَ عَبَّاسٌ ابْنُ حَنَّةَ أَخْبَرَاہُ،عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ،عَنْ رِجَالٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ... بِہَذَا الْخَبَرِ،زَادَ: فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: وَالَّذِي بَعَثَ مُحَمَّدًا بِالْحَقِّ, لَوْ صَلَّيْتَ ہَاہُنَا, لَأَجْزَأَ عَنْكَ صَلَاةً فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ.قَالَ أَبو دَاود: رَوَاہُ الْأَنْصَارِيُّ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ فَقَالَ جَعْفَرُ بْنُ عُمَرَ وَقَالَ عَمْرُو بْنُ حَيَّةَ وَقَالَ أَخْبَرَاہُ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَعْن رِجَالٌ مَنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ.

جناب عمر بن عبدالرحمٰن بن عوف نے نبی کریم ﷺ کے کئی ایک صحابہ سے یہ خبر روایت کی ہے اور اس میں اضافہ ہے کہ پھر نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’قسم اس ذات کی جس نے محمد (ﷺ) کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے! اگر تو یہاں نماز پڑھ لیتا تو یہ تیری بیت المقدس میں نماز پڑھنے سے کفایت کر جاتا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں اس روایت کو (محمد بن عبداللہ بن مثنی) الانصاری نے ابن جریج سے روایت کیا تو (سند کے راویوں میں حفص بن عمر کی بجائے) جعفر بن عمرو کہا: اور ایسے ہی (عمرو بن حنہ کی بجائے) عمرو بن حیہ کہا: (یاء کے ساتھ) اور کہا کہ ان دونوں نے عبدالرحمٰن بن عوف اور دیگر کئی صحابہ سے روایت کیا۔