Sunan Abi Dawood Hadith 3313 (سنن أبي داود)

[3313]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (3437، 3438)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو قِلَابَةَ قَالَ حَدَّثَنِي ثَابِتُ بْنُ الضَّحَّاكِ قَالَ نَذَرَ رَجُلٌ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ أَنْ يَنْحَرَ إِبِلًا بِبُوَانَةَ فَأَتَی النَّبِيَّ ﷺ فَقَالَ إِنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَنْحَرَ إِبِلًا بِبُوَانَةَ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ ہَلْ كَانَ فِيہَا وَثَنٌ مِنْ أَوْثَانِ الْجَاہِلِيَّةِ يُعْبَدُ قَالُوا لَا قَالَ ہَلْ كَانَ فِيہَا عِيدٌ مِنْ أَعْيَادِہِمْ قَالُوا لَا قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَوْفِ بِنَذْرِكَ فَإِنَّہُ لَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةِ اللہِ وَلَا فِيمَا لَا يَمْلِكُ ابْنُ آدَمَ

سیدنا ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کے دور میں ایک شخص نے نذر مانی کہ وہ مقام بوانہ پر ایک اونٹ ذبح کرے گا۔پھر وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور کہا: بیشک میں نے بوانہ میں اونٹ ذبح کرنے کی نذر مانی ہے۔نبی کریم ﷺ نے دریافت فرمایا ’’کیا وہاں جاہلیت کا کوئی بت تھا جس کی عبادت ہوتی رہی ہو؟‘‘ صحابہ نے کہا: نہیں۔آپ ﷺ نے پوچھا: کیا وہ جگہ ان کی میلہ گاہ تھی؟ ’’صحابہ نے کیا نہیں۔تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اپنی نذر پوری کر لے ‘ تحقیق ایسی نذر کی کوئی وفا نہیں جس میں اللہ کی نافرمانی ہو ‘ اور نہ اس کی جو انسان کی ملکیت میں نہ ہو۔‘‘