Sunan Abi Dawood Hadith 3319 (سنن أبي داود)

[3319]حسن

انظر الحدیث السابق (3317) مشکوۃ المصابیح (3439)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّہْرِيِّ عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ،عَنْ أَبِيہِ أَنَّہُ قَالَ لِلنَّبِيِّ ﷺ-أَوْ أَبُو لُبَابَةَ،أَوْ مَنْ شَاءَ اللہُ-: إِنَّ مِنْ تَوْبَتِي أَنْ أَہْجُرَ دَارَ قَوْمِي الَّتِي أَصَبْتُ فِيہَا الذَّنْبَ،وَأَنْ أَنْخَلِعَ مِنْ مَالِي كُلِّہِ صَدَقَةً؟ قَالَ: يُجْزِئُ عَنْكَ الثُّلُثُ.

سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کے کہا یا ابولبابہ رضی اللہ عنہ نے ‘ یا کسی اور نے کہ میری توبہ کا شکرانہ یہ ہے کہ میں اپنا آبائی گھر جس میں مجھ سے یہ گناہ ہوا ہے ‘ چھوڑ دوں اور صدقہ کر کے اپنے سب مال سے دست بردار ہو جاؤں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’تیسرا حصہ کافی ہے۔‘‘