Sunan Abi Dawood Hadith 3322 (سنن أبي داود)
[3322]إسنادہ حسن
طلحۃ بن یحیی حسن الحدیث وتابعہ ابن جریج عند البیھقي (10/72) وللحدیث شواھد مشکوۃ المصابیح (3436)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ التِّنِّيسِيُّ عَنْ ابْنِ أَبِي فُدَيْكٍ قَالَ حَدَّثَنِي طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَی الْأَنْصَارِيُّ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي ہِنْدٍ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ كُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ مَنْ نَذَرَ نَذْرًا لَمْ يُسَمِّہِ فَكَفَّارَتُہُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ وَمَنْ نَذَرَ نَذْرًا فِي مَعْصِيَةٍ فَكَفَّارَتُہُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ وَمَنْ نَذَرَ نَذْرًا لَا يُطِيقُہُ فَكَفَّارَتُہُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ وَمَنْ نَذَرَ نَذْرًا أَطَاقَہُ فَلْيَفِ بِہِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَی ہَذَا الْحَدِيثَ وَكِيعٌ وَغَيْرُہُ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْہِنْدِ أَوْقَفُوہُ عَلَی ابْنِ عَبَّاسٍ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جس نے کوئی غیر معین نذر مانی ہو ‘ اس کا کفارہ قسم والا ہے ‘ اور جس نے کسی گناہ کے کام کی نذر مان لی ہو تو اس کا کفارہ قسم والا ہے ‘ اور جس نے کوئی ایسی نذر مان لی ہو ‘ جس کی وہ طاقت نہ رکھتا ہو تو اس کا کفارہ قسم والا ہے ‘ اور جس نے ایسی نذر مانی ہو ‘ جس کی وہ طاقت رکھتا ہو تو اسے پورا کرے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس حدیث کو وکیع وغیرہ نے عبداللہ بن سعید بن ابی الہند سے روایت کرتے ہوئے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما پر موقوف قرار دیا ہے۔