Sunan Abi Dawood Hadith 335 (سنن أبي داود)
[335]صحیح
انظر الحدیث السابق (334)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ،أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ،عَنِ ابْنِ لَہِيعَةَ،وَعَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ،عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ،عَنْ أَبِي قَيْسٍ مَوْلَی عَمْرِو بْنِ الْعَاص،أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ كَانَ عَلَی سَرِيَّةٍ،وَذَكَرَ الْحَدِيثَ نَحْوَہُ. قَالَ: ((فَغَسَلَ مَغَابِنَہُ وَتَوَضَّأَ وُضُوءَہُ لِلصَّلَاةِ،ثُمَّ صَلَّی بِہِمْ))،فَذَكَرَ نَحْوَہُ وَلَمْ يَذْكُرِ التَّيَمُّمَ. قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَرَوَی ہَذِہِ الْقِصَّةَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ،عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ قَالَ فِيہِ: ((فَتَيَمَّمَ))
جناب ابو قیس مولیٰ عمرو بن العاص سے منقول ہے کہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ ایک فوجی مہم پر تھے۔اور مثل سابق حدیث بیان کی۔کہا کہ انہوں نے اپنے زیریں جسم (شرمگاہ اور اطراف) دھوئے اور نماز والا وضو کیا اور انہیں نماز پڑھائی۔اور مذکورہ بالا کی مانند بیان کیا اور تیمم کا ذکر نہیں کیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ قصہ اوزاعی سے،انہوں نے حسان بن عطیہ سے روایت کیا ہے تو اس میں ہے کہ ’’انہوں نے تیمم کیا۔‘‘