Sunan Abi Dawood Hadith 3352 (سنن أبي داود)
[3352]صحیح
صحیح مسلم (1591)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي شُجَاعٍ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ عَنْ حَنَشٍ الصَّنْعَانِيِّ عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ اشْتَرَيْتُ يَوْمَ خَيْبَرَ قِلَادَةً بِاثْنَيْ عَشَرَ دِينَارًا فِيہَا ذَہَبٌ وَخَرَزٌ فَفَصَّلْتُہَا فَوَجَدْتُ فِيہَا أَكْثَرَ مِنْ اثْنَيْ عَشَرَ دِينَارًا فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ لَا تُبَاعُ حَتَّی تُفَصَّلَ
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ خیبر کے دن میں نے بارہ دینار میں ایک ہار خریدا ‘ اس میں سونا اور نگینے تھے۔پس میں انہیں جدا جدا کیا تو مجھے اس میں بارہ دینار سے زیادہ کا سونا ملا ‘ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ بتایا تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’جدا کیے بغیر نہ بیچا جائے۔‘‘