Sunan Abi Dawood Hadith 3353 (سنن أبي داود)
[3353]صحیح
صحیح مسلم (1591)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ أَبِي جَعْفَرٍ عَنْ الْجُلَاحِ أَبِي كَثِيرٍ حَدَّثَنِي حَنَشٌ الصَّنْعَانِيُّ عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ يَوْمَ خَيْبَرَ نُبَايِعُ الْيَہُودَ الْأُوقِيَّةَ مِنْ الذَّہَبِ بِالدِّينَارِ قَالَ غَيْرُ قُتَيْبَةَ بِالدِّينَارَيْنِ وَالثَّلَاثَةِ ثُمَّ اتَّفَقَا فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا تَبِيعُوا الذَّہَبَ بِالذَّہَبِ إِلَّا وَزْنًا بِوَزْنٍ
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ خیبر والے دن ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے اور یہودیوں سے ایک اوقیہ سونا (مساوی چالیس درہم) ایک دینار میں خریدتے تھے۔قتیبہ کے علاوہ دوسروں نے کہا: دو یا تین دینار میں خریدتے تھے ‘ پھر دوسرے راوی حدیث کے اگلے الفاظ بیان کرنے میں متفق ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’سونے کو سونے سے مت بیچو سوائے اس کے کہ وزن برابر برابر ہو۔‘‘