Sunan Abi Dawood Hadith 3374 (سنن أبي داود)

[3374]صحیح

صحیح مسلم (1554 بعد ح1555)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَيَحْيَی بْنُ مَعِينٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَتِيقٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ نَہَی عَنْ بَيْعِ السِّنِينَ وَوَضَعَ الْجَوَائِحَ قَالَ أَبُو دَاوُد لَمْ يَصِحَّ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ فِي الثُّلُثِ شَيْءٌ وَہُوَ رَأْيُ أَہْلِ الْمَدِينَةِ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے متعدد سالوں کے لیے درختوں کے پھل بیچ دینے سے منع فرمایا ہے اور آفات سے نقصان کی تلافی کرائی۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: نبی کریم ﷺ سے تہائی تک تلافی کے بارے میں کوئی روایت درست نہیں ‘ یہ اہل مدینہ کی رائے ہے۔