Sunan Abi Dawood Hadith 3393 (سنن أبي داود)
[3393]صحیح
صحیح مسلم (1547)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِكٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ قَيْسٍ أَنَّہُ سَأَلَ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ عَنْ كِرَاءِ الْأَرْضِ فَقَالَ نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ كِرَاءِ الْأَرْضِ فَقَالَ أَبِالذَّہَبِ وَالْوَرِقِ فَقَالَ أَمَّا بِالذَّہَبِ وَالْوَرِقِ فَلَا بَأْسَ بِہِ
جناب حنظلہ بن قیس انصاری کہتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ زمین کو کرایہ پر دینا کیسا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے زمین کرائے پر دینے سے منع فرمایا ہے۔میں نے پوچھا کہ کیا سونے اور چاندی کے بدلے بھی منع ہے؟ تو کہا کہ سونے اور چاندی کے بدلے میں کوئی حرج نہیں۔