Sunan Abi Dawood Hadith 3415 (سنن أبي داود)
[3415]إسنادہ صحیح
مشکوۃ المصابیح (1806)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ،أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ يَقُولُ: خَرَصَہَا ابْنُ رَوَاحَةَ أَرْبَعِينَ أَلْفَ وَسْقٍ،وَزَعَمَ أَنَّ الْيَہُودَ لَمَّا خَيَّرَہُمُ ابْنُ رَوَاحَةَ أَخَذُوا الثَّمَرَ،وَعَلَيْہِمْ عِشْرُونَ أَلْفَ وَسْقٍ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ سیدنا ابن رواحہ رضی اللہ عنہ نے چالیس ہزار وسق کا اندازہ لگایا تھا۔اور پھر جب یہودیوں کو اختیار دیا تو انہوں نے پھل لے لیا اور ان کے ذمے (مسلمانوں کا) بیس ہزار وسق آ گیا۔