Sunan Abi Dawood Hadith 3436 (سنن أبي داود)
[3436]صحیح
صحیح بخاری (2139، 2165) صحیح مسلم (1412 بعد ح 1514)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ نَافِعٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: لَا يَبِعْ بَعْضُكُمْ عَلَی بَيْعِ بَعْضٍ،وَلَا تَلَقَّوُا السِّلَعَ حَتَّی يُہْبَطَ بِہَا الْأَسْوَاقَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’کوئی شخص کسی دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرے اور نہ سامان لانے والوں سے راستے میں ملو حتیٰ کہ اسے منڈی میں اتار لیا جائے۔‘‘