Sunan Abi Dawood Hadith 3441 (سنن أبي داود)
[3441] إسنادہ ضعیف
ابن إسحاق عنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ،عَنْ سَالِمٍ الْمَكِّيِّ،أَنَّ أَعْرَابِيًّا حَدَّثَہُ،أَنَّہُ قَدِمَ بِحَلُوبَةٍ لَہُ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ،فَنَزَلَ عَلَی طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللہِ،فَقَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ ﷺ نَہَی أَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ،وَلَكِنِ اذْہَبْ إِلَی السُّوقِ, فَانْظُرْ مَنْ يُبَايِعُكَ،فَشَاوِرْنِي حَتَّی آمُرَكَ أَوْ أَنْہَاكَ.
جناب سالم مکی سے روایت ہے کہ ایک اعرابی نے ان سے بیان کیا کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں اپنی ایک دودھ والی اونٹنی لایا اور سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے ہاں ٹھہرا (اور چاہا کہ طلحہ اسے فروخت کر دیں) تو طلحہ نے کہا: بیشک نبی کریم ﷺ نے منع فرمایا ہے کہ کوئی شہری کسی دیہاتی کے لیے فروخت کرے۔لیکن تم خود بازار جاؤ اور دیکھو کہ کون تم سے خریدنا چاہتا ہے۔پھر مجھ سے مشورہ کر لینا حتیٰ کہ میں تمہیں بتا دوں گا کہ تم نے اس سے سودا کرنا ہے یا نہیں۔