Sunan Abi Dawood Hadith 3443 (سنن أبي داود)
[3443]صحیح
صحیح بخاری (2150) صحیح مسلم (1515)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ لَا تَلَقَّوْا الرُّكْبَانَ لِلْبَيْعِ وَلَا يَبِعْ بَعْضُكُمْ عَلَی بَيْعِ بَعْضٍ وَلَا تُصَرُّوا الْإِبِلَ وَالْغَنَمَ فَمَنْ ابْتَاعَہَا بَعْدَ ذَلِكَ فَہُوَ بِخَيْرِ النَّظَرَيْنِ بَعْدَ أَنْ يَحْلُبَہَا فَإِنْ رَضِيَہَا أَمْسَكَہَا وَإِنْ سَخِطَہَا رَدَّہَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’(منڈی میں پہنچنے سے پہلے) خریداری کے لیے قافلوں سے مت ملو۔اور کوئی شخص کسی دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرے اور اونٹنی یا بکری کا دودھ مت روکو۔جس نے اس قسم کا جانور خرید لیا ہو،تو دودھ دوہ لینے کے بعد اسے دو باتوں کا اختیار ہے،اگر وہ پسند ہو تو رکھ لے اور اگر پسند نہ آئے تو اسے لوٹا دے اور ساتھ ایک صاع کھجور بھی دے۔‘‘