Sunan Abi Dawood Hadith 3447 (سنن أبي داود)
[3447]صحیح
صحیح مسلم (1605)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ بَقِيَّةَ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ مَعْمَرِ بْنِ أَبِي مَعْمَرٍ أَحَدِ بَنِي عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا يَحْتَكِرُ إِلَّا خَاطِئٌ فَقُلْتُ لِسَعِيدٍ فَإِنَّكَ تَحْتَكِرُ قَالَ وَمَعْمَرٌ كَانَ يَحْتَكِرُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَسَأَلْتُ أَحْمَدَ مَا الْحُكْرَةُ قَالَ مَا فِيہِ عَيْشُ النَّاسِ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ الْأَوْزَاعِيُّ الْمُحْتَكِرُ مَنْ يَعْتَرِضُ السُّوقَ
سیدنا معمر بن ابی معمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے اور یہ بنو عدی بن کعب کے فرد ہیں،یہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’کوئی نافرمان اور گناہ گار آدمی ہی ذخیرہ اندوزی کر سکتا ہے۔‘‘ (محمد بن عمرو نے) کہا: میں نے جناب سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے کہا کہ آپ بھی تو ذخیرہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیدنا معمر رضی اللہ عنہ بھی ذخیرہ کیا کرتے تھے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے امام احمد رحمہ اللہ سے پوچھا کہ ((حکرۃ)) (ذخیرہ اندوزی) کیا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ وہ چیزیں جن پر لوگوں کی گزران ہو (ان کا ذخیرہ کرنا منع ہے)۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اوزاعی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ’’ذخیرہ اندوز وہ ہوتا ہے جو بازار آتا جاتے رہے۔(بازار پر نظر رکھے اور اہم چیزیں خرید کر روک لے)۔