Sunan Abi Dawood Hadith 3448 (سنن أبي داود)

[3448] إسنادہ ضعیف

یحیی بن فیاض:لین الحدیث (تقریب: 7624)

انوار الصحیفہ ص 123

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَيَّاضٍ حَدَّثَنَا أَبِي ح و حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ الْفَيَّاضِ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ لَيْسَ فِي التَّمْرِ حُكْرَةٌ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّی قَالَ عَنْ الْحَسَنِ فَقُلْنَا لَہُ لَا تَقُلْ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ أَبُو دَاوُد ہَذَا الْحَدِيثُ عِنْدَنَا بَاطِلٌ قَالَ أَبُو دَاوُد كَانَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ يَحْتَكِرُ النَّوَی وَالْخَبَطَ وَالْبِزْرَ و سَمِعْت أَحْمَدَ بْنَ يُونُسَ يَقُولُ سَأَلْتُ سُفْيَانَ عَنْ كَبْسِ الْقَتِّ فَقَالَ كَانُوا يَكْرَہُونَ الْحُكْرَةَ وَسَأَلْتُ أَبَا بَكْرِ بْنَ عَيَّاشٍ فَقَالَ اكْبِسْہُ

جناب قتادہ رحمہ اللہ نے کہا کہ کھجور میں ذخیرہ اندوزی (روک رکھنا جائز) نہیں ہے۔ابن مثنی نے حسن بصری سے بھی یہ بات بیان کی،تو ہم نے اس سے کہا: حسن کے متعلق یہ نہ کہیں۔(یعنی اس بات کی نسبت ان کی طرف نہ کریں)۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ روایت ہمارے نزدیک باطل ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ مزید فرماتے ہیں کہ جناب سعید بن مسیب رحمہ اللہ گٹھلی دار پھل (کھجور اور کشمش وغیرہ)،پتے (جانوروں کا چارا) اور (قابل کاشت) بیج ذخیرہ رکھتے تھے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: میں نے احمد بن یونس رحمہ اللہ سے سنا،انہوں نے کہا: میں نے جناب سفیان سے برسیم حجازی (جانوروں کے چارے) کو دبانے (روکنے) کے متعلق پوچھا،تو انہوں نے کہا کہ لوگ (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم) ذخیرہ اندوزی کو مکروہ سمجھتے تھے۔میں نے ابوبکر بن عیاش سے یہ مسئلہ پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ذخیرہ کر سکتے ہو۔