Sunan Abi Dawood Hadith 3450 (سنن أبي داود)
[3450]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الدِّمَشْقِيُّ أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ بِلَالٍ حَدَّثَہُمْ،قَالَ: حَدَّثَنِي الْعَلَاءُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ رَجُلًا جَاءَ،فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ! سَعِّرْ! فَقَالَ: بَلْ أَدْعُو،ثُمَّ جَاءَہُ رَجُلٌ،فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ! سَعِّرْ! فَقَالَ: بَلِ اللہُ يَخْفِضُ وَيَرْفَعُ،وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَی اللہَ وَلَيْسَ لِأَحَدٍ عِنْدِي مَظْلَمَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص آیا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! نرخ مقرر فرما دیجئیے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’(نہیں) بلکہ میں دعا کروں گا (کہ اللہ تعالیٰ ارزانی فرما دے)۔‘‘ پھر ایک اور آدمی آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! نرخ مقرر فرما دیجئیے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’(نہیں) بلکہ اللہ ہی گھٹاتا اور بڑھاتا ہے،اور مجھے یقین ہے کہ میں اللہ سے اس حال میں ملوں گا کہ کسی کو مجھ پر ظلم کا دعوہ نہ ہو گا۔“