Sunan Abi Dawood Hadith 3452 (سنن أبي داود)
[3452]إسنادہ صحیح
أخرجہ ابن ماجہ (2224 وسندہ صحیح) وأصلہ عند مسلم (102)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الْعَلَاءِ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ مَرَّ بِرَجُلٍ يَبِيعُ طَعَامًا،فَسَأَلَہُ: كَيْفَ تَبِيعُ؟،فَأَخْبَرَہُ،فَأُوحِيَ إِلَيْہِ أَنْ أَدْخِلْ يَدَكَ فِيہِ،فَأَدْخَلَ يَدَہُ فِيہِ،فَإِذَا ہُوَ مَبْلُولٌ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو غلہ بیچ رہا تھا۔آپ ﷺ نے اس سے پوچھا کیسے بیچ رہے ہو؟ اس نے بتا دیا۔پھر آپ ﷺ پر وحی کی گئی کہ اپنا ہاتھ اس غلے میں ڈالیے۔آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ اس میں ڈالا تو اسے گیلا پایا۔تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو دھوکا دیتا ہے وہ ہم میں سے نہیں۔“