Sunan Abi Dawood Hadith 3458 (سنن أبي داود)

[3458]إسنادہ حسن

أخرجہ الترمذي (1248 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (2805)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْجَرْجَرَائِيُّ قَالَ مَرْوَانُ الْفَزَارِيُّ،أَخْبَرَنَا،عَنْ يَحْيَی بْنِ أَيُّوبَ،قَالَ: كَانَ أَبُو زُرْعَةَ إِذَا بَايَعَ رَجُلًا خَيَّرَہُ قَالَ: ثُمَّ يَقُولُ: خَيِّرْنِي،وَيَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا ہُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَا يَفْتَرِقَنَّ اثْنَانِ إِلَّا عَنْ تَرَاضٍ.

یحییٰ بن ایوب بیان کرتے ہیں کہ جناب ابوزرعہ رحمہ اللہ جب کسی سے کوئی خرید و فروخت کرتے تو اس کو اختیار دیتے،پھر اسے کہتے کہ مجھے اختیار کر لینے کی مہلت دو۔اور بیان کرتے کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ’’(بیع کرنے والے) دونوں افراد رضا مندی کے بغیر ہرگز جدا نہ ہوں۔‘‘