Sunan Abi Dawood Hadith 3464 (سنن أبي داود)

[3464]صحیح

صحیح بخاری (2243)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح،وحَدَّثَنَا ابْنُ كَثِيرٍ،أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ،أَخْبَرَنِي مُحَمَّدٌ أَوْ عَبْدُ اللہِ بْنُ مُجَالِدٍ،قَالَ: اخْتَلَفَ عَبْدُ اللہِ بْنُ شَدَّادٍ وَأَبُو بُرْدَةَ فِي السَّلَفِ،فَبَعَثُونِي إِلَی ابْنِ أَبِي أَوْفَی،فَسَأَلْتُہُ؟ فَقَالَ: إِنْ كُنَّا نُسْلِفُ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ،وَأَبِي بَكْرٍ،وَعُمَرَ،فِي الْحِنْطَةِ،وَالشَّعِيرِ،وَالتَّمْرِ،وَالزَّبِيبِ. زَادَ ابْنُ كَثِيرٍ إِلَی قَوْمٍ مَا ہُوَ عِنْدَہُمْ ثُمَّ اتَّفَقَا وَسَأَلْتُ ابْنَ أَبْزَي؟ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ.

محمد بن مجالد (یا عبداللہ بن مجالد) نے بیان کیا کہ عبداللہ بن شداد رضی اللہ عنہ اور ابوبردہ رضی اللہ عنہ کا بیع سلف کے بارے میں اختلاف ہو گیا تو انہوں نے مجھے سیدنا ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا۔چنانچہ میں نے ان سے سوال کیا،تو انہوں نے کہا: بلاشبہ ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں اور بعد ازاں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں گندم،جَو،کھجور اور کشمش کی بیع بطور بیع سلف کیا کرتے تھے۔ابن کثیر نے مزید کہا: ہم ان لوگوں سے بیع کرتے تھے جن کے پاس یہ مال نہیں ہوتا تھا۔(حفص بن عمر اور ابن کثیر) دونوں نے بالاتفاق کہا: پھر میں نے (یعنی محمد بن مجالد یا عبداللہ بن مجالد نے) عبدالرحمٰن بن ابزی سے بھی پوچھا تو انہوں نے اسی طرح کہا۔