Sunan Abi Dawood Hadith 3466 (سنن أبي داود)
[3466]إسنادہ صحیح
أبو إسحاق ھو سلیمان بن أبي سلیمان الشیباني
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّی،حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي غَنِيَّةَ،حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ ابْنِ أَبِي أَوْفَی الْأَسْلَمِيِّ،قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ الشَّامَ،فَكَانَ يَأْتِينَا أَنْبَاطٌ مِنْ أَنْبَاطِ الشَّامِ،فَنُسْلِفُہُمْ فِي الْبُرِّ،وَالزَّيْتِ سِعْرًا مَعْلُومًا،وَأَجَلًا مَعْلُومًا،فَقِيلَ لَہُ: مِمَّنْ لَہُ ذَلِكَ؟ قَالَ: مَا كُنَّا نَسْأَلُہُمْ.
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ شام کی طرف جہاد کا سفر کیا تو وہاں کے نبطی لوگ ہمارے پاس آتے اور پھر ہم ان سے بیع سلف کی صورت میں گندم اور تیل کا سودا معلوم قیمت اور معلوم مدت کے ساتھ کیا کرتے تھے۔ان سے کہا گیا: کیا ان لوگوں سے خریدتے تھے جن کے پاس یہ چیزیں ہوتی تھیں؟ انہوں نے کہا: ہم ان سے یہ نہیں پوچھا کرتے تھے۔