Sunan Abi Dawood Hadith 3486 (سنن أبي داود)
[3486]صحیح
صحیح بخاری (2236) صحیح مسلم (1581)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ،حَدَّثَنَا اللَّيْثُ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ،عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ-عَامَ الْفَتْحِ وَہُوَ بِمَكَّةَ-: إِنَّ اللہَ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ،وَالْمَيْتَةَ،وَالْخِنْزِيرَ،وَالْأَصْنَامَ. فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللہِ! أَرَأَيْتَ شُحُومَ الْمَيْتَةِ, فَإِنَّہُ يُطْلَی بِہَا السُّفُنُ،وَيُدْہَنُ بِہَا الْجُلُودُ،وَيَسْتَصْبِحُ بِہَا النَّاسُ؟ فَقَالَ: لَا, ہُوَ حَرَامٌ،ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ عِنْدَ ذَلِكَ: قَاتَلَ اللہُ الْيَہُودَ،إِنَّ اللہَ لَمَّا حَرَّمَ عَلَيْہِمْ شُحُومَہَا, أَجْمَلُوہُ،ثُمَّ بَاعُوہُ فَأَكَلُوا ثَمَنَہُ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے فتح مکہ کے سال جبکہ آپ ﷺ مکہ ہی میں تھے،سنا آپ ﷺ فرما رہے تھے ’’بیشک اللہ تعالیٰ نے شراب،مردار،خنزیر اور بتوں کی خرید و فروخت حرام ٹھہرائی ہے۔‘‘ کہا گیا: اے اللہ کے رسول! مردار کی چربی کے متعلق فرمائیں کہ اسے کشتیوں کے تختوں اور چمڑوں پر استعمال کیا جاتا ہے اور لوگ اسے چراغوں میں بھی جلاتے ہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’نہیں یہ حرام ہے۔‘‘ پھر رسول اللہ ﷺ نے اس موقع پر فرمایا ’’اللہ تعالیٰ یہودیوں کو ہلاک کرے،اللہ تعالیٰ نے جب ان پر اس (مردار) کی چربی حرام کر دی تو انہوں نے اسے پگھلا کر بیچنا شروع کر دیا اور پھر اس کی قیمت کھانے لگے۔‘‘