Sunan Abi Dawood Hadith 3505 (سنن أبي داود)
[3505]صحیح
صحیح بخاری (2718) صحیح مسلم (715 بعد ح1599)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ عَنْ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا عَامِرٌ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ بِعْتُہُ يَعْنِي بَعِيرَہُ مِنْ النَّبِيِّ ﷺ وَاشْتَرَطْتُ حُمْلَانَہُ إِلَی أَہْلِي قَالَ فِي آخِرِہِ تُرَانِي إِنَّمَا مَاكَسْتُكَ لِأَذْہَبَ بِجَمَلِكَ خُذْ جَمَلَكَ وَثَمَنَہُ فَہُمَا لَكَ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو اپنا اونٹ فروخت کیا اور ان سے شرط کر لی کہ میں اپنے گھر تک اس پر سواری کروں گا۔اس حدیث کے آخر میں کہا: (رسول اللہ ﷺ نے فرمایا) ’’کیا تم سمجھتے ہو کہ میں نے تمہارا نقصان کیا ہے تاکہ میں تمہارا اونٹ لے لوں؟ جاؤ! اونٹ بھی لے جاؤ اور اس کی قیمت بھی۔دونوں ہی تمہارے ہیں۔‘‘