Sunan Abi Dawood Hadith 3524 (سنن أبي داود)

[3524] إسنادہ ضعیف

عبیداللہ بن حمید: مجھول الحال روی عنہ جماعۃ ولم یوثقہ غیر ابن حبان وأشار الحافظ إلٰی جھالۃ حالہ (انظرالتقریب: 4284)

انوار الصحیفہ ص 125

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح،وحَدَّثَنَا مُوسَی،حَدَّثَنَا أَبَانُ،عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ عَنِ الشَّعْبِيِّ وَقَالَ،عَنْ أَبَانَ،أَنَّ عَامِرًا الشَّعْبِيَّ حَدَّثَہُ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: مَنْ وَجَدَ دَابَّةً قَدْ عَجَزَ عَنْہَا أَہْلُہَا أَنْ يَعْلِفُوہَا فَسَيَّبُوہَا،فَأَخَذَہَا فَأَحْيَاہَا, فَہِيَ لَہُ. قَالَ فِي حَدِيثِ أَبَانَ: قَالَ عُبَيْدُ اللہِ: فَقُلْتُ: عَمَّنْ؟ قَالَ: عَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ. قَالَ أَبو دَاود: وَہَذَا حَدِيثُ حَمَّادٍ وَہُوَ أَبْيَنُ وَأَتَمُّ.

جناب عامر شعبی نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ’’جسے کوئی ایسا جانور ملا ہو کہ اس کے مالک اس کو چارہ دینے سے عاجز آ گئے ہوں اور پھر انہوں نے اسے چھوڑ دیا ہو ‘ تو جو کوئی اسے لے لے اور اسے زندہ کر لے تو وہ اسی کا ہوا۔‘‘ (امام ابوداؤد رحمہ اللہ) ابان کی حدیث میں فرماتے ہیں: عبیداللہ (عبیداللہ بن حمید) کہتے ہیں: میں نے جناب عامر سے پوچھا کہ یہ کس سے مروی ہے؟ تو انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ کے کئی ایک صحابہ رضی اللہ عنہم سے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ روایت جناب حماد کی ہے اور واضح اور کامل ہے۔