Sunan Abi Dawood Hadith 3526 (سنن أبي داود)

[3526]صحیح

صحیح بخاری (2512)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

َدَّثَنَا ہَنَّادٌ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ،عَنْ زَكَرِيَّا عَنِ الشَّعْبِيِّ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: لَبَنُ الدَّرِّ يُحْلَبُ بِنَفَقَتِہِ إِذَا كَانَ مَرْہُونًا،وَالظَّہْرُ يُرْكَبُ بِنَفَقَتِہِ إِذَا كَانَ مَرْہُونًا, وَعَلَی الَّذِي يَرْكَبُ وَيَحْلِبُ النَّفَقَةُ. قَالَ أَبو دَاود: وَہُوَ عِنْدَنَا صَحِيحٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’دودھ والے جانور کا دودھ نکالا جائے گا جبکہ اسے رہن رکھا گیا ہو،اس خرچ کے عوض جو اس پر ہوتا ہے۔اور سواری والے جانور پر سواری کی جائے گی جبکہ اسے رہن رکھا گیا ہو،اس خرچ کے عوض جو اس پر ہوتا ہے۔جو شخص سواری کرتا ہے اور دودھ نکالتا ہے خرچ بھی اسی پر ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث ہمارے نزدیک صحیح ہے۔(مزعومہ فقہی اصولوں کے برخلاف حدیث برحق ہے)۔