Sunan Abi Dawood Hadith 3528 (سنن أبي داود)
[3528]صحیح
أخرجہ النسائي (4454) وللحدیث شواھد منھا الحدیث الآتي (3530) مشکوۃ المصابیح (2770)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاہِيمَ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَمَّتِہِ أَنَّہَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا فِي حِجْرِي يَتِيمٌ أَفَآكُلُ مِنْ مَالِہِ فَقَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ مِنْ أَطْيَبِ مَا أَكَلَ الرَّجُلُ مِنْ كَسْبِہِ وَوَلَدُہُ مِنْ كَسْبِہِ
عمارہ بن عمیر کی پھوپھی نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ ایک یتیم میری کفالت میں ہے،کیا میں اس کے مال میں سے کھا سکتی ہوں؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ’’انتہائی پاکیزہ مال جو انسان کھاتا ہے وہی ہے جو اس کی اپنی کمائی کا ہو،انسان کی اولاد اس کی اپنی کمائی ہی ہے۔‘‘