Sunan Abi Dawood Hadith 3529 (سنن أبي داود)

[3529]صحیح

وللحدیث شواھد منھا الحدیث الآتي (3530)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أُمِّہِ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ قَالَ وَلَدُ الرَّجُلِ مِنْ كَسْبِہِ مِنْ أَطْيَبِ كَسْبِہِ فَكُلُوا مِنْ أَمْوَالِہِمْ قَالَ أَبُو دَاوُد حَمَّادُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ زَادَ فِيہِ إِذَا احْتَجْتُمْ وَہُوَ مُنْكَرٌ

عمارہ بن عمیر اپنی والدہ سے،وہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’آدمی کی اولاد اس کی اپنی کمائی ہے،بلکہ بہترین کمائی ہے،چنانچہ تم ان کے مالوں میں سے کھا سکتے ہو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا کہ حماد بن ابی سلیمان نے اس روایت میں زیادہ کیا ہے۔(تم ان کی کمائی کھا سکتے ہو) ’’جب تم ضرورت مند ہو۔‘‘ مگر یہ اضافہ منکر (ضعیف) ہے۔