Sunan Abi Dawood Hadith 3530 (سنن أبي داود)

[3530]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (3354)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْہَالِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ ﷺ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ لِي مَالًا وَوَلَدًا وَإِنَّ وَالِدِي يَحْتَاجُ مَالِي قَالَ أَنْتَ وَمَالُكَ لِوَالِدِكَ إِنَّ أَوْلَادَكُمْ مِنْ أَطْيَبِ كَسْبِكُمْ فَكُلُوا مِنْ كَسْبِ أَوْلَادِكُمْ

جناب عمرو بن شعیب اپنے والد سے،وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! میرے پاس مال ہے اور اولاد بھی،اور میرا والد میرے مال کا ضرورت مند رہتا (یعنی لیتا رہتا) ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’تم اور تمہارا مال تمہارے والد کا ہے۔بیشک تمہاری اولادیں تمہاری بہترین کمائی ہیں،چنانچہ تم اپنی اولادوں کی کمائی سے کھا سکتے ہو۔‘‘