Sunan Abi Dawood Hadith 3553 (سنن أبي داود)

[3553]صحیح

صحیح مسلم (1625)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی،قَالَا: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ،حَدَّثَنَا مَالِكٌ يَعْنِي ابْنَ أَنَسٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: أَيُّمَا رَجُلٍ أُعْمِرَ عُمْرَی لَہُ وَلِعَقِبِہِ, فَإِنَّہَا لِلَّذِي يُعْطَاہَا،لَا تَرْجِعُ إِلَی الَّذِي أَعْطَاہَا،لِأَنَّہُ أَعْطَی عَطَاءً وَقَعَتْ فِيہِ الْمَوَارِيثُ.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جس کسی کو اور اس کی اولاد کو عمر بھر کے لیے عطیہ دیا گیا ہو تو یہ اسی کا ہوا جس کو دیا گیا ہو۔یہ دینے والے کو واپس نہیں لوٹے گا ‘ کیونکہ اس نے ایسا عطیہ دیا ہے جس میں وراثت چل نکلی ہے۔‘‘