Sunan Abi Dawood Hadith 3555 (سنن أبي داود)

[3555]صحیح

صحیح مسلم (1625)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ إِنَّمَا الْعُمْرَی الَّتِي أَجَازَہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ يَقُولَ ہِيَ لَكَ وَلِعَقِبِكَ فَأَمَّا إِذَا قَالَ ہِيَ لَكَ مَا عِشْتَ فَإِنَّہَا تَرْجِعُ إِلَی صَاحِبِہَا

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے کہا: ’’عمریٰ جسے رسول اللہ ﷺ نے (ہمیشہ کے لیے) نافذ قرار دیا ہے وہی ہے کہ یوں کہے: ’’یہ تیرے لیے ہے اور تیری اولاد کے لیے ہے۔‘‘ اور جب یوں کہے: ’’تیرے جیتے جی یہ تیرے لیے ہے۔‘‘ تو یہ اس کے مالک کو لوٹ آئے گا۔