Sunan Abi Dawood Hadith 3556 (سنن أبي داود)

[3556]صحیح

صحیح مسلم (1625)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ لَا تُرْقِبُوا وَلَا تُعْمِرُوا فَمَنْ أُرْقِبَ شَيْئًا أَوْ أُعْمِرَہُ فَہُوَ لِوَرَثَتِہِ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’رقبیٰ یا عمریٰ کے انداز میں ہدیہ مت کیا کرو۔جسے کوئی چیز بطور رقبیٰ یا عمریٰ دی گئی ہو تو یہ اس کے وارثوں کی ہو گئی۔‘‘ (یعنی جسے دی گئی ہو)۔