Sunan Abi Dawood Hadith 3557 (سنن أبي داود)
[3557] إسنادہ ضعیف
الثوري و حبیب عنعنا
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُعَاِويَةُ بْنُ ہِشَامٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حَبِيبٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ عَنْ طَارِقٍ الْمَكِّيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ قَضَی رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي امْرَأَةٍ مِنْ الْأَنْصَارِ أَعْطَاہَا ابْنُہَا حَدِيقَةً مِنْ نَخْلٍ فَمَاتَتْ فَقَالَ ابْنُہَا إِنَّمَا أَعْطَيْتُہَا حَيَاتَہَا وَلَہُ إِخْوَةٌ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ہِيَ لَہَا حَيَاتَہَا وَمَوْتَہَا قَالَ كُنْتُ تَصَدَّقْتُ بِہَا عَلَيْہَا قَالَ ذَلِكَ أَبْعَدُ لَكَ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک انصاری عورت کے بارے میں فیصلہ فرمایا جسے اس کے بیٹے نے کھجوروں کا ایک باغ عطیہ دے رکھا تھا اور وہ فوت ہو گئی تو بیٹے نے کہا کہ میں نے یہ اسے اس کی زندگی تک کے لیے دیا تھا۔اس (دینے والے) کے دوسرے بھائی بھی تھے۔تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’یہ زندگی میں اس کے لیے تھا تو موت کے بعد بھی اسی کا ہے۔‘‘ بیٹے نے کہا: میں نے یہ اس کو صدقہ دیا تھا۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’پھر تو یہ تجھ سے اور بھی زیادہ دور ہے۔‘‘ (کہ صدقہ دے کر واپس لیتے ہو!)۔