Sunan Abi Dawood Hadith 3559 (سنن أبي داود)
[3559]إسنادہ صحیح
أخرجہ ابن ماجہ (2381 وسندہ صحیح)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَعْقِلٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ حُجْرٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ أَعْمَرَ شَيْئًا فَہُوَ لِمُعْمَرِہِ مَحْيَاہُ وَمَمَاتَہُ وَلَا تُرْقِبُوا فَمَنْ أَرْقَبَ شَيْئًا فَہُوَ سَبِيلُہُ
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جس نے زندگی بھر کے لیے کوئی ہدیہ کیا ہو تو زندگی اور موت دونوں صورتوں میں اس کا ہے جس کو دیا گیا ہے۔اور رقبیٰ (کا ہدیہ) نہ کیا کرو۔جس نے کوئی چیز اس انداز میں دی ہو تو اس کا راستہ وہی ہے۔‘‘ (یعنی جس کو دے دی ہو اسی کی وراثت میں جائے گی)۔