Sunan Abi Dawood Hadith 3560 (سنن أبي داود)

[3560]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْجَرَّاحِ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ مُوسَی عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ الْعُمْرَی أَنْ يَقُولَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ ہُوَ لَكَ مَا عِشْتَ فَإِذَا قَالَ ذَلِكَ فَہُوَ لَہُ وَلِوَرَثَتِہِ وَالرُّقْبَی ہُوَ أَنْ يَقُولَ الْإِنْسَانُ ہُوَ لِلْآخِرِ مِنِّي وَمِنْكَ

جناب مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں عمریٰ یہ ہے کہ ایک انسان دوسرے سے یوں کہے ’’جب تک تو زندہ ہے یہ تیرے لیے ہے۔‘‘ پس جب یوں کہہ دیا تو یہ اس کی ہوئی اور (بعد ازاں) اس کے وارثوں کی ہے۔اور رقبیٰ یہ ہے کہ انسان دوسرے سے کہے ’’یہ چیز ہم میں سے بعد میں مرنے والے کے لیے ہے۔‘‘ (اگر تو پہلے مر گیا تو میری ہو گی ‘ ورنہ تیری رہی)۔