Sunan Abi Dawood Hadith 3566 (سنن أبي داود)
[3566] إسنادہ ضعیف
نسائی فی الکبریٰ (5776)
قتادہ مدلس وعنعن
وللحدیث شواھد ضعیفۃ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ الْعُصْفُرِيُّ حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ ہِلَالٍ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَی عَنْ أَبِيہِ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا أَتَتْكَ رُسُلِي فَأَعْطِہِمْ ثَلَاثِينَ دِرْعًا وَثَلَاثِينَ بَعِيرًا قَالَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ أَعَوَرٌ مَضْمُونَةٌ أَوْ عَوَرٌ مُؤَدَّاةٌ قَالَ بَلْ مُؤَدَّاةٌ قَالَ أَبُو دَاوُد حَبَّانُ خَالُ ہِلَالٍ الرَّائِيِّ
جناب صفوان بن یعلیٰ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا ’’جب میرا آدمی تیرے پاس آئے تو اسے تیس زرہیں اور تیس اونٹ دے دینا۔‘‘ تو میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! (یہ عاریت) ضمان ہو گی یا اسے واپس ادا کریں گے؟ فرمایا ’’واپس ادا کریں گے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حبان ‘ ہلال الرائی کے ماموں ہیں۔