Sunan Abi Dawood Hadith 3574 (سنن أبي داود)

[3574]صحیح

صحیح بخاری (7352) صحیح مسلم (1716)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنِي يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْہَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي قَيْسٍ مَوْلَی عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا حَكَمَ الْحَاكِمُ فَاجْتَہَدَ فَأَصَابَ فَلَہُ أَجْرَانِ وَإِذَا حَكَمَ فَاجْتَہَدَ فَأَخْطَأَ فَلَہُ أَجْرٌ فَحَدَّثْتُ بِہِ أَبَا بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ فَقَالَ ہَكَذَا حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ

سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ’’جب کوئی حاکم فیصلہ کرے اور خوب سوچ بچار اور اجتہاد سے کام لے اور درست نتیجے پر پہنچے تو اس کے لیے دو گنا اجر ہے ‘ اور جب کوئی خوب سوچ بچار اور اجتہاد سے کام لے اور اس سے خطا ہو جائے تو اس کے لیے ایک اجر ہے۔‘‘ (یزید بن عبداللہ بن الہاد نے کہا) میں نے یہ روایت ابوبکر بن حزم کو بیان کی تو انہوں نے کہا: مجھے ابوسلمہ نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایسے ہی روایت کی ہے۔