Sunan Abi Dawood Hadith 3598 (سنن أبي داود)
[3598]حسن
أخرجہ ابن ماجہ (2320 وسندہ حسن) والحدیث السابق (3597) شاھد لہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ،حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ،حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ الْعُمَرِيُّ،حَدَّثَنِي الْمُثَنَّی بْنُ يَزِيدٍ،عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ،عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ... بِمَعْنَاہُ،قَالَ: وَمَنْ أَعَانَ عَلَی خُصُومَةٍ بِظُلْمٍ فَقَدْ بَاءَ بِغَضَبٍ مِنَ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی روایت کیا۔فرمایا ’’جس نے کسی ظلم کے جھگڑے میں معاونت کی تحقیق وہ اللہ عزوجل کی ناراضی کے ساتھ لوٹا۔‘‘