Sunan Abi Dawood Hadith 3600 (سنن أبي داود)
[3600]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (3782)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ،حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَی،عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَدِّہِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ رَدَّ شَہَادَةَ الْخَائِنِ،وَالْخَائِنَةِ،وَذِي الْغِمْرِ عَلَی أَخِيہِ،وَرَدَّ شَہَادَةَ الْقَانِعِ لِأَہْلِ الْبَيْتِ, وَأَجَازَہَا لِغَيْرِہِمْ. قَالَ أَبو دَاود: الْغِمْرُ: الْحِنَةُ وَالشَّحْنَاءُ. وَالْقَانِعُ: الْأَجِيرُ التَّابِعُ مِثْلُ الْأَجِيرِ الْخَاصِّ.
جناب عمرو بن شعیب اپنے والد سے وہ (شعیب) اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے خائن مرد ‘ خائن عورت اور اپنے بھائی کے ساتھ کینہ اور بغض رکھنے والے کی گواہی رد فرمائی ہے۔اور ایسے ہی جو کسی گھر والوں کا خدمت گار (نوکر ‘ غلام اور تابع) ہو ‘ اس کی گواہی بھی قبول نہیں کی۔البتہ دوسروں کے حق میں قبول ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں ((الغمر)) کا معنی بغض و عداوت ہے۔اور ((القانع)) سے مراد تابع رہنے والا ہے جیسے کہ کوئی خاص نوکر ہوتا ہے۔