Sunan Abi Dawood Hadith 3606 (سنن أبي داود)

[3606]صحیح

صحیح بخاری (2780)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ،حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ،حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْقَاسِمِ،عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ،عَنْ أَبِيہِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: خَرَجَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي سَہْمٍ مَعَ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ وَعُدَيِّ بْنِ بَدَّاءٍ،فَمَاتَ السَّہْمِيُّ بِأَرْضٍ لَيْسَ بِہَا مُسْلِمٌ،فَلَمَّا قَدِمَا بِتَرِكَتِہِ فَقَدُوا جَامَ فِضَّةٍ مُخَوَّصًا بِالذَّہَبِ،فَأَحْلَفَہُمَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،ثُمَّ وُجِدَ الْجَامُ بِمَكَّةَ،فَقَالُوا: اشْتَرَيْنَاہُ مِنْ تَمِيمٍ وَعُدَيٍّ! فَقَامَ رَجُلَانِ مِنْ أَوْلِيَاءِ السَّہْمِيِّ فَحَلَفَا: لَشَہَادَتُنَا أَحَقُّ مِنْ شَہَادَتِہِمَا،وَإِنَّ الْجَامَ لِصَاحِبِہِمْ،قَالَ: فَنَزَلَتْ فِيہِمْ: يَا أَيُّہَا الَّذِينَ آمَنُوا شَہَادَةُ بَيْنِكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ...[المائدة: 106] الْآيَةَ.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بنو سہم کا ایک شخص تمیم داری اور عدی بن بداء کی معیت میں سفر پر نکلا۔(دوران سفر) سہمی کی وفات ہو گئی جہاں کہ کوئی مسلمان نہ تھا۔جب وہ دونوں اس کا ترکہ لے کر آئے تو (وارثوں نے) چاندی کا ایک پیالہ گم پایا جس پر سونے کے پترے چڑھے ہوئے تھے ‘ تو رسول اللہ ﷺ نے ان دونوں سے قسم لی۔پھر بعد میں وہ جام مکہ میں مل گیا۔(جن کے پاس سے ملا) انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ تمیم اور عدی سے خریدا ہے۔پھر مرنے والے سہمی کے وارثوں میں سے دو نے قسم کھائی اور کہا کہ ہماری گواہی ان کی گواہی سے زیادہ سچی ہے اور یہ جام ہمارے آدمی کا ہے۔چنانچہ انہی کے سلسلے میں یہ آیت نازل ہوئی ((یأیہا الذین آمنوا شہادۃ بینکم إذا حضر أحدکم الموت))۔