Sunan Abi Dawood Hadith 361 (سنن أبي داود)
[361]صحیح
صحیح بخاری (307) صحیح مسلم (291)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ،عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ أَنَّہَا قَالَتْ: سَأَلَتِ امْرَأَةٌ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللہِ،أَرَأَيْتَ إِحْدَانَا إِذَا أَصَابَ ثَوْبَہَا الدَّمُ مِنَ الْحَيْضَةِ كَيْفَ تَصْنَعُ؟ قَالَ: ((إِذَا أَصَابَ إِحْدَاكُنَّ الدَّمُ مِنَ الْحَيْضِ فَلْتَقْرُصْہُ،ثُمَّ لِتَنْضَحْہُ بِالْمَاءِ،ثُمَّ لِتُصَلِّ))
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک عورت نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا،اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! فرمائیے کہ جب ہم میں سے کسی کے کپڑے کو حیض کا خون لگ جائے تو کیسے کرے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم میں سے کسی کے کپڑے کو حیض کا خون لگ جائے،تو چاہئیے کہ اسے کھرچے،(چٹکیوں سے رگڑے) پھر اس پر پانی ڈالے،اور اس میں نماز پڑھ لے۔‘‘